رواں مالی سال کے آغاز میں ترسیلات زر میں کمی

150

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 7 ارب 87 کروڑ 44 لاکھ 90 ہزار ڈالر وطن بھجوائےجو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلہ میں 2.45فیصد کم ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب46کروڑ 51لاکھ 90 ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات36کروڑ 27لاکھ 10 ہزار ڈالر، امریکا19کروڑ 39لاکھ 80 ہزار ڈالر، برطانیہ 19 کروڑ 28لاکھ ڈالر، بحرین، کویت، قطر اور عمان سے19 کروڑ 31لاکھ 20 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں 3کروڑ 70لاکھ 30ہزار ڈالراور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ملکوں سے 17کروڑ 16لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ نومبر 2015 میں سعودی عرب 48کروڑ 82لاکھ 90ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات 35کروڑ 8لاکھ 40ہزار ڈالر، امریکا 19کروڑ 23لاکھ 90 ہزار ڈالر، برطانیہ 19کروڑ 10 لاکھ ڈالر، بحرین، کویت، قطر اور عمان سے 19کروڑ 14لاکھ 60 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں 3کروڑ 16لاکھ 40 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ملکوں سے 11کروڑ 95لاکھ 70ہزارڈالر ملے تھے۔