تھیم پارک دوبارہ کھول دیا گیا

167

آسٹریلیا میں4 ہلاکتوں کا باعث بننے وا لی پانی کی سواری کے بغیر سب سے بڑا تھیم پارک عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔

 ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تھنڈر ریور راپیڈا نامی ڈریم لینڈ تفریحی مقام پر 25اکتوبر کو دو خواتین اور دو مرد حادثہ کے باعث ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد پانی کی اس تفریحی سرگرمی کو مسمارکئے جانے کا سامنا ہے ۔ اس تفریحی مقام کے مالک آرڈنٹ لواوسرے کو حادثہ سے نمٹنے کے طریقے اور ہلاک شدگان کی تدفین سے قبل پارک کو دوبارہ کھولنے کی کوشش پر کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 مقامی حکام کے مطابق اس تھیم پارک کے تمام تفریحی جھولوں اور تمام حصوں کو سخت معائینہ کے بعد کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔