حادثات میں مدد کرنے والا روبوٹ تیار

198

سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو زلزلوں اور حادثات میں گر جانے والےمکانات اور عمارتوں میں امدادی کارروائیوں اور انسانی شناخت کرنےاور ہر رکاوٹ عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کے سائنسدانوں نے اس روبوٹ کوتیار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ روبوٹ 0.58سیکنڈ میں ایک میٹر کی جست بھرسکتا ہے اور فوراً دوسری جمپ کے لیے تیار ہوجاتا ہے،اس طرح یہ عمومی طور پر 1.75 میٹر کی جمپ لگا سکتا ہے اور یہ آج تک کوئی بھی روبوٹ اتنی بڑی جمپ نہیں لگاسکتا۔سالٹو نامی روبوٹ کا وزن صرف 100 گرام ہےاور اس کا پورا نام سالٹو ٹوریل ،لوکوموشن آن ٹرین آبسٹیکلز ہے۔