طیب اردگان کے اختیارات میں اضافے کا بل پارلیمان میں پیش

206

ترک حکمران جماعت نے صدر رجب طیب اردگان کے اختیارات میں مزید اضافے کیلئے بل پارلیمان میں پیش کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکمران جماعت نے صدر رجب طیب اردگان کے اختیارات میں مزید اضافے کیلئے بل پارلیمان میں پیش کیا ہے ۔ اس مجوزہ قانون کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے ملک میں سیاسی نظام مزید بہتر ہو جائے گا۔ تاہم مخالفین کے مطابق اگر یہ قانون منظور ہوا تو ایک فرد کی حکمرانی مزید مضبوط ہو جائے گی۔ 2014میں صدر منتخب ہونے کے بعد سے اردگان کی کوشش ہے کہ وہ آئینی ترامیم کرتے ہوئے ترکی میں امریکا اور فرانس جیسا صدارتی نظام متعارف کرا دیں۔