کینیا،نیروبی میں ٹریفک حادثہ،40 افراد ہلاک

241

کینیا کے شہر نیروبی کے قریب ٹریفک حادثہ میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق کیمیکل ٹینکر جو نیروبی سے نیواشا جارہا تھا کہ نیروبی نکوروہائی وے پر کیمیکل گیس سے بھرا ٹینکر بے قابو ہوکر شاہراہ پر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ٹکرانے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور دوسری گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔