وزیراعظم کی ترکی میں دہشت گرد انہ حملے کی شدید مذمت

184

وزیراعظم محمد نواز شریف نےترکی میں دہشت گرد انہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں پاکستان کے عوام اور حکومت غم کی گھڑی میں ترک عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے جس سے مل کر نمٹنا ہوگا۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

یادرہے کہ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں 2 بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور پولیس افسران سمیت 166 افراد زخمی ہوگئے۔