سپینش فٹبال لیگ، ریال میڈرڈ نے ڈی پورٹیوو کوشکست دیدی  

143

سپینش فٹ بال لیگ میں رالا میڈرڈ نے ڈی پورٹیوو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے ہرا دیا۔

رونالڈو کی کلب نے لگاتار پینتیس میچز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی قائم کردیا ۔ الویرو موراٹا نےدوسرے ہاف کے آغاز میں گول کرکے ریال میڈرڈ کو برتری دلائی ۔ میزبان ٹیم کے دفاعی کھلاڑی نے سنگین غلطی کی ۔ ڈی پورٹیوو کے متبادل کھلاڑی جوشیلو ہزیلو نے دو منٹ میں دو گول داغ کر سنسنی پیدا کر دی ۔ چوراسی ویں منٹ میں ریال میڈرڈ کی جانب سے ماریانو نے مقابلہ برابر کر دیا ۔ کپتان راموس نے اختتامی لمحات میں گول کرکے ریال میڈرڈ کو لگاتار 35 ویں میچ میں کامیابی دلا دی ۔