عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

161

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا ڈیڑھ سو روپے سستاہوکر 50 ہزار روپے کا ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کمی کے بعد 1168 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا۔24 قراط سونا 150 روپے سستاہوکر 50 ہزار روپے اور دس گرام سونا 128 روپے کمی سے 42 ہزار 857 روپے کا ہوگیا ہے ، جبکہ 22 قراط 10 گرام سونا 118روپے کمی سے 39 ہزار 285 روپے کا ہوگیا ہے۔۔