افغانستان،امریکی ڈرون حملوں میں 11 جنگجو ہلاک 

203

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہا رمیں2 امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے کمانڈر سمیت 11جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیاکے مطابق مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے ضلع آچن میں شدت پسندوں کو نشانہ بنایا ۔حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت 4جنگجو مارے گئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع عبدالخیل میں کیا گیا ۔

دریں اثناء ضلع ہیسکا مینا میں ایک اور امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 7جنگجو ہلاک ہوگئے ۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے ضلع کھوگیانی میں ایک آپریشن کے دوران شدت پسند گروپ کا ایک کمانڈر جو لوگوں کو گروپ میں بھرتی کرتا تھا مارا گیا تھا۔مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے جنگجو بڑی تعداد میں سرگرم ہیں جبکہ افغان اورامریکی فورسز باقاعدگی کے ساتھ جنگجوؤں کو نشانہ بنارہی ہیں۔