شام،خانہ جنگی کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار ہوگئی 

197

شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ مارچ 2011ء میں شروع ہونے والی شامی خانہ جنگی اب تک 3لاکھ بارہ ہزارسے زائد انسانوں کی جان لے چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی آبزرویٹری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کہ مارچ 2011ء میں شروع ہونے والی شامی خانہ جنگی اب تک تین لاکھ بارہ ہزار سے زائد انسانوں کی جان لے چکی ہے۔ان ہلاک ہونے والوں میں 90 ہزار سے زائد عام شہری تھے۔

 لندن میں قائم اس تنظیم کے مطابق پانچ سال سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ کے دوران 16 ہزار سے زائد بچے بھی ہلاک ہوئے۔ 53 ہزار باغی جبکہ ایک لاکھ دس ہزارشامی فورسز یا ان کے حامی جنگجو ہلاک ہوئے۔ ان میں سے 60 ہزار شامی فوجی تھے۔ آبزرویٹری کے مطابق 55 ہزار سے زائد جہادی بھی اس خانہ جنگی کا شکار ہوئے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق القاعدہ سے منسلک فتح الشام گروپ سے تھا۔