نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکسون موبِل کے سربراہ ریکس ٹِلرسن کو اپنا سیکرٹری خارجہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی میڈیا کی طرف سے بتائی گئی ۔ٹرمپ کی طرف سے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے ریکس ٹلرسن کو اپنا وزیرخارجہ چن لیا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔ اس عہدے کے امیدواروں میں سابق صدراتی امیدوار مِٹ رومنی اور نیویارک کے سابق میئر اور ٹرمپ کے ساتھی رْوڈی گیولیانی بھی شامل تھے جنہیں اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔