قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی

122
قومی اسمبلی ،بجٹ منطوری سے قبل این ایف سی ایوارڈ جاری کیا جائے،اپوزیشن
قومی اسمبلی ،بجٹ منطوری سے قبل این ایف سی ایوارڈ جاری کیا جائے،اپوزیشن

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے کہنے پر قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 بجے تک ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کی تقریر کے بعدجب مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعد رفیق  خطاب کرنے لگے تواپوزیشن نے شور شرابہ شروع کردیا،پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی،جس کے بعد پہلے تو اجلاس پندرہ منٹ کے لئے ملتوی کیا گیا۔ اجلاس دوبارہ شروع ہوا تواپوزیشن نے ایوان میں دوبارہ  ہنگامہ شروع کردیا جس کے بعداسپیکر ایاز صادق نےاپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے کہنے پر اجلاس کل شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔