سونے کی قیمت میں اضافہ

189

 ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

بدھ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1162ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعد کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی49ہزار700 روپے سے بڑھ کر 49ہزار 800 روپے پرجاپہنچی اسی طرح85روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار685روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 750روپے پربرقراررہی ۔