ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 22ہزار ارب سے بڑھ گیا،سٹیٹ بینک

124

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی قرضوں کا حجم 22ہزار ارب سے بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 31اکتوبر2016تک چودہ ہزار پانچ سو دوارب روپے ملکی قرضے تھے جو اکتوبر کے مہینے میں285ارب روپے کم ہوئے جبکہ جولائی سے ستمبر تک غیر ملکی قرضے 170ارب روپے بڑھ گئے جو 30ستمبر تک 7ہزار 500ارب تک پہنچ گئے ہیں۔