پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلندیوں کا ایک اور ریکارڈ قائم

117

پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے اپنے کاروباری ہفتے کے آخری روز بلندیوں کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا جمعہ کو کے ایس ای 100انڈیکس 46584پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای 100 انڈیکس 46663پوائنٹس کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔مارکیٹ سرمائے میں30ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

 مارکیٹ میں جمعہ کوبھی بازار حصص کی سر گرمیوں میں تیزی کا رجحان غالب رہا ،سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ،سیمنٹ فرٹیلائزر، پاور، گیس، ٹیلی کام اور کمیونیکیشن سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں ۔ ماہرین اسٹاک کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اس وقت کاروباری صورتحال اطمینان بخش ہے، مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں اورغیر ملکی سرمایہ کار بھی نئی سرمایہ کاری کر رہے ہیں اورسرمایہ کاروں کیلئے منافع کمانے کا وقت ہے۔

جمعہ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 226.18 پوائنٹس بڑھ کر46584.53پوائنٹس پرپہنچ گیا۔ کے ایس ای30انڈیکس10.17پوائنٹس کے اضافے سے 25183.86پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس102.54 پوائنٹس بڑھ کر31835.13پوائنٹس جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 597.24پوائنٹس کی تیزی سے80159.57پوائنٹس پر بند ہوا۔