انجن میں پہلے سے خرابی کا علم نہیں تھا،ترجمان پی آئی اے

188

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقات ایک آزاد ادارہ کر رہا ہے، طیارے کے انجن میں پہلے سے خرابی کا علم نہیں تھا، اے ٹی آر طیارے میں دوران پرواز خرابی پیدا ہوئی تھی۔

ترجمان پی آئی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اے ٹی آر طیاروں کی دیکھ بھال عالمی معیار کے مطابق ہوتی ہے، پرواز سے پہلے طیاروں کے انجن چیک کیے جاتے ہیں،اے ٹی آر طیارے میں دوران پرواز کوئی خرابی پیدا ہوئی طیاروں کے انجن بھی مقرر طریقہ کار کے مطابق تبدیل کیے جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے تاکہ عوام کے ذہنوں میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔