سینیٹر سراج الحق کی جنید جمشید کے گھر آمد

151

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی جنید جمشید کے گھر آمد اہلخانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جنید جمشید ایک کامیاب انسان تھے،جنید جمشید ایک انسان نہیں تحریک کا نام ہے،جنید جمشید نے اپنی زندگی اللہ کے کاموں کیلئے وقف کی،جنید جمشید کودیکھ کرلوگوں نے اپنا قبلہ درست کیا۔انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کے مشن کو آگے بڑھائیں گے،اللہ نے عوام کے دلوں میں جنید جمشید کی محبت ڈال دی۔