بال ٹیمپرنگ کیس،فاف ڈوپلیسی کی سماعت پیرکوہو گی

109

جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز فاف ڈوپلیسی کی بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے کیس کی سماعت پیر کو ہو گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین مائیکل بیلوف کو سماعت کیلئے جوڈیشنل کمشنر مقرر کیا گیا ہے، 22 نومبر کو آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پیکرافٹ نے ڈوپلیسی کو بال ٹیمپرنگ کے جرم میں میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا اور بعدازاں انٹرنیشنل کونسل (آئی سی سی) نے بھی انہیں قصوروار ٹھہرایا تھا جس کے تین روز بعد ڈوپلیسی نے آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ آئی سی سی نے ان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے سماعت کیلئے 19 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے اور مائیکل بیلوف کیس کی سماعت کریں گے۔