لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت بھارت کے نئے آرمی چیف مقررکردیئے گئے ہیں وہ 10 جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے نئے آرمی چیف کا تقرر کردیا گیا ہے نئے چیف لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت ہوں گے جو دس جنوری 2017 ء کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ موجودہ سربراہ جنرل دلبیر سنگھ 10 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔ جبکہ ائیر مارشل بی ایس دھنوا کو نیا ائیر مارشل تعینات کردیا گیا۔