فیس بک کا ڈیسک ٹاپ ورژن کے لئے وائس کالنگ فیچرمتعارف کروانے پر غور

174

فیس بک نےاپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لئےگروپ وائس کالنگ کا فیچر متعارف کروانے پرغور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کو آزمانے کے لئے کچھ افراد کے اکاؤنٹس پر آپشن دیا گیا ہے وہ گروپ چیٹس پر فون کا آئیکون کلک کرکے گروپ ممبرز کو کال میں شامل ہونے کی دعوت دے سکتے ہیں۔اگرچہ یہ آپشن اس سے قبل میسنجر میں اپریل سے موجود ہے لیکن فیس بک اسے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کےلئے لانا چاہ رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسکائپ اور دیگر سافٹ ویئرز میں بھی یہ آپشن موجود ہے۔