ایف بی آر ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام

166

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نصف سال کے ریونیو ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہے اور ابھی تک یہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے 5 ماہ کے دوران 1240 ارب روپے اکٹھے کئے گئے۔ اگلے دو ہفتوں کے دوران محکمہ ٹیکس نے مزید 377 ارب روپے ٹیکس اکٹھے کرنا ہیں تاکہ 1615 ارب روپے کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔