پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پربند

186

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 271.47 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 47210.06 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 20 ارب 66 کروڑ 77 لاکھ 64 ہزار 876 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ 19 ہزار 714 روپے کی تیزی رہی، اسی طرح خرید و فروخت میں 10 کروڑ 61 لاکھ 62 ہزار 90 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 271.47 پوائنٹس کے اضافے سے 47210.06 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 228.69 پوائنٹس کی تیزی سے 25608.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 70.73 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 41.21 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 730.85 پوائنٹس کی تیزی سے 20534.54 پوائنٹس پر جاپہنچا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 272.04 پوائنٹس کے اضافے سے 19067.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 95.41 پوائنٹس کی کمی سے 22329.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔