برلن کے پْرتشدد واقعے سے خوف زدہ نہیں ہونگے،مرکل

186

جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے کہا ہے کہ جرمنی برلن کے پْرتشدد واقعے سے خوف زدہ نہیں ہو گا اور نہ ہی اپنے آزادانہ طرزِ زندگی کو ترک کرے گا۔

جرمن میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میرکل کا کہنا تھاکہ اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ برے لوگوں کا خوف ہمیں مفلوج کر کے رکھ دے۔ میرکل نے اسے انتہائی کڑا وقت قرار دیا۔

میرکل کے مطابق یہ برداشت کرنا اور بھی مشکل ہو گا، جب اس بات کی تصدیق ہو جائے گی کہ حملہ آور ایک ایسا شخص ہے، جس نے جرمنی میں تحفظ اور پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔ جرمن چانسلر کے مطابق اگر ایسا ہوا تو یہ بہت ہی ناخوشگوار ہو گا۔ میرکل نے مزید کہا کہ اس واقعے کی جامع تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔