مچھلی کھانا حافظے کے لئے مفید

169

روس کے ماہرین کا کہنا ہے ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانا حافظے کے لئے مفید ہے۔

یونیورسٹی آف پیٹرزبرگ کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عام طور پر تو بادام کھانے کو دماغی صحت کے لئے مفید قرار دیا جاتا ہے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ مچھلی کھانا بھی یاداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی میں پائے جانے والے پروٹین یاداشت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور جو لوگ فرائی کی ہوئی مچھلی کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں ان کی یاداشت میں اضافہ ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔