جرمن پولیس نے برلن حملے میں گرفتار 23 سالہ پاکستانی نوید کو حراست میں لینے پر معذرت کرلی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ نوید برلن ٹرک حملے کا اصل ملزم نہیں ہے۔
جرمن میڈیا کے مطابق گرفتار پاکستانی شخص اصل دہشت گرد نہیں ہے،برلن پولیس کا کہنا ہےکہ انہون نے غلط آدمی کو پکڑ لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کا اصل مجرم اسلحے سمیت فرار ہے جو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔