ایلسٹرکک نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

160

انگلش ٹیم کے کپتان اور سٹار اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک نے اوپننگ شراکت داری میں 25ویں ٹیسٹ سنچری بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ایلسٹر کک نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کیٹن جیننگز کے ساتھ اوپننگ شراکت میں 103 رنز جوڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، کک نے جیک ہوبز اور گریم سمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، دونوں اوپنرز 24، 24 سنچری شراکت داری میں ملوث تھے، اس کے علاوہ جیننگز، کک کے دسویں اوپننگ پارٹنر ہیں جن کے ساتھ انہوں نے سو رنز کی شراکت داری بنائی ہے، اسطرح کک یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے اوپنر بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل اس ریکارڈ پر گراہم گوچ کا قبضہ تھا جنہوں نے نو مختلف اوپنرز کے ساتھ سنچری کی شراکت داری بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔