میکسیکو،آتشبازی کی مارکیٹ میں دھماکے،27 افراد ہلاک،70 زخمی

251

میکسیکو کے شہر ٹولٹ پک میں آتش بازی کےسامان کی مارکیٹ میں دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 70زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سٹی کے کے شمال میں 32 کلو میٹر دور واقع پولٹ پک کے علاقے مین آتشبازی کی مارکیٹ دھماکوں سے گونج اٹھی، دھماکے کے بعد بازار میں آگ لگ گئی اور ہر طرف دھویں کے بادل چھاگئے۔

واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ مدد کے لئے فوج کو بھی طلب کرلی گئی،جو زخمیوں کو طبی امداد اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ حکومت کی جانب سے شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور پولیس کی جانب سے غیر متعلقہ افراد کو مارکیٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔