انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں 6.6 شدت کا زلزلہ

214

انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ انڈونیشیاکے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تیمور کے ساحلی علاقے سے 92کلو میٹر مغرب میں 158کلو میٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔