بجلی سستی ہونے کا امکان

190

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نےنیپرا سے  بجلی کی قیمت میں 3روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی درخواست کی ہے۔

سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔سی پی پی اے کے مطابق نومبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 7 روپے30 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 25 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔ سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 6 ارب 83 کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی اور بجلی کی اصل لاگت 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی۔

واضح رہےبجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لئے ہوگا۔