کولمبیا میں گارگو طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک

216

کولمبیا میں گارگو طیارے کے حادثے میں پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان ہلاک ہو گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کولمبین سول ایوی ایشن کے حکام نے کہا ہے کہ بوئنگ 727 طیارہ وینزویلا کی سرحد کے قریب پورٹو اورینو کے علاقے سے دارالحکومت بگوٹا کے لئے اڑان بھرنے کے 3 منٹ بعد جرمنی کے اولانو ایئرپورٹ سے 16کلومیٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان ہلاک ہوگئے جبکہ فلائٹ ٹیکنیشن زخمی ہو گیاجسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم تفتیشی ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔