کرکٹ آسٹریلیا اورپلیئرز میں معاوضوں پرمذاکرات کا اگلا دور 2017 میں ہوگا

160

 کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاوضوں کے حوالے سے مذاکرات کا دوبارہ آغاز اب نئے سال میں ہوگا۔

کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاوضوں کے حوالے سے رواں ہفتے ہونے والی بات چیت آخری لمحات میں بورڈ کی جانب سے منسوخ کردی گئی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ نئے فنانشل ماڈل میں پلیئرز یونین کا کردار کم کرنے کی کوشش کررہا ہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم بدستور پلیئرز یونین کا احترام کرتے ہیں تاہم ان کو براہ راست فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے کچھ وضاحتیں درکار ہوں گی۔