آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

143

آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل دہشت گردی کی مبینہ کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

آسٹریلوی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر میلبورن میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہم میچ کے بااحسن انداز میں انعقاد کے لیے وکٹوریہ پولیس اور وفاقی سکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور دیگر میچز کا پرامن ماحول میں انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے، کھلاڑیوں، شائقین اور میچ آفیشلز کی سکیورٹی کو ہر حال میں ممکن بنایا جائے گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز معمول کے مطابق پریکٹس کی اور 3 گھنٹے کا اچھا سیشن ہوا، اس کے بعد کھلاڑی مقامی بچوں کے ساتھ فیملی ڈے میں شریک ہوئے اور دونوں ٹیموں نے آٹوگراف بھی سائن کیے۔