فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی قرارداد منظور

162

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی قرار داد منظور کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے علاقے میں نئی بستیوں کی تعمیر روک دے۔ 15 رکنی کونسل میں نیوزی لینڈ، ملائیشیا، وینزویلا اور سینیگال نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ آئے جبکہ امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اسرائیل نے امریکہ سے کہا تھا کہ وہ قرار داد کو ویٹو کر دے۔