کرسمس کے موقع پر امریکا میں دہشتگرد حملوں کا خطرہ

163

کرسمس کے موقع پر امریکا میں دہشتگرد حملوں کے خطرے کے پیش نظر ایف بی آئی نے وارننگ جاری کردی۔

امریکی اخبار کے مطابق ایف بی آئی نے وارننگ میں کہا ہے کہ داعش کے دہشتگرد شاپنگ سینٹرز، ٹرینیں، عوامی مراکز اور حصاص تنصیبات کو نشانہ بناسکتے ہیں، جبکہ ایف بی آئی کی واررنگ کے بعد اوباما انتظامیہ نے ملک بھر میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ برلن ٹرک حملے کے بعد یورپ بھر میں سیکورٹی سخت ہے، جبکہ جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے سیکورٹی پالیسی اور اسلحہ سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔