امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ کرسمس تعطیلات اور اوپیک ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔
نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل فروری کیلئے سودے 16 سینٹ (0.3 فیصد) کم ہوکر 54.89 ڈالر فی بیرل رہے۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 22 سینٹ (0.4 فیصد) کمی کے بعد 52.73 ڈالر فی بیرل رہے۔