پاکستان ٹیم کی سیکیورٹی  کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ میں ہے،وسیم باری

176

پاکستان ٹیم کے منیجر وسیم باری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ میں ہے۔

پاکستان ٹیم کے منیجر اور سابق کپتان وسیم باری کا کہناتھا کہ انہیں آسٹریلوی  حکام کی جانب سے سیکیورٹی پرمکمل بریفنگ دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پریشان نہیں ہیں تمام معاملات معمول کےمطابق چل رہے ہیں۔وسیم باری کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا سارا فوکس باکسنگ ڈے ٹیسٹ پر ہے۔

واضح رہے جمعرات  کو آسٹریلوی پولیس دعوی ٰ کیا تھا کہ کرسمس کے موقع پر میلبورن میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔