جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سےشروع ہوگا

170

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ  پیر سے پورٹ الزبتھ میں شروع ہوگا۔

سری لنکا کی ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقہ پر جہاں وہ تین ٹیسٹ، تین ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 جنوری تک کیپ ٹاؤن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔