ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے خیراتی ادارے کو بند کرنے کا عندیہ

179

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خیراتی ادارے کو بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایک بیان میں کہاہے کہ ان کے ‘فاؤنڈیشن نے گذشتہ برسوں کے دوران بہت اچھے کام کیے اور اہل تنظیموں کو لاکھوں ڈالر کی امداد دی جس میں معمر افراد، قانون نافذ کرنے والے افسروں اور بچوں کو تعاون بھی شامل ہے۔ انھوں نے ادارے کو بند کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے صدارتی کردار کے ساتھ اس کے ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وپ خیراتی کاموں میں اپنی دلچسپی کو دوسرے طریقوں سے جاری رکھ سکتے ہیں ۔

خیال رہے کہ ان کے خیراتی فاؤنڈیشن کے کام کاج کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ،نیویارک کے اٹارنی جنرل فاؤنڈیشن میں ہونے والی ‘ممکنہ بے ضابطگیوں’ کی جانچ کر رہے ہیں جبکہ ٹرمپ کسی بے ضابطگی سے انکار کرتے ہیں۔اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا ہے کہ جب تک تحقیقات جاری ہیں، ٹرمپ اپنے فاؤنڈیشن کو بند نہیں کر سکتے۔