وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نیشنل بینک میں فراڈ کی خبرکا نوٹس

280

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیشنل بینک میں اربوں روپے کے فراڈ کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کو اس معاملے کی تحقیقات کرکے تین روز میں وزارت خزانہ کو رپورٹ ارسال کرنے کا ہدف دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیشنل بینک آف پاکستان میں اربوں روپے کے فراڈ کے حوالے سے چھپنے والی خبر ، جس کا حوالہ ایک سینئر اینکر نے اپنے پروگرام میں دیا، کا سخت نوٹس لیا ہے ۔ اس خبرکے مطابق اعلیٰ بینک حکام کی جانب سے یہ فراڈ کیا گیا ہے جن میں اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ بینک بھی شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نے اس خبرکا سخت نوٹس لیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور تین دنوں کے اندر اس کی رپورٹ وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے تاکہ قواعد کے مطابق اس معاملے پر مزید کارروائی کی جاسکے۔