فرانس،بجلی بنانے والی سڑک تیار

148

فرانس کے علاقے نار منڈی میں بنائی گئی ایک کلو میٹر طویل دنیا کی پہلی شمسی سڑک ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔

اس سڑک کو واٹ وے کا نام دیا گیا ہے جس سے روانہ دو ہزار گاڑیاں گزریں گی ،سڑک پر دو ہزار آٹھ سو اسی شمسی پینل نصب کیے گئے ہیں ۔اندازے کے مطابق 280 میگا واٹ پر گھنٹہ کی مقدار میں بجلی پیدا کی جاسکے گی۔اس سڑک کو آزمائش کے طور پر بنایا گیا ہے ،اس کی آزمائش دو سال تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ شمسی پینل بہت نازک ہوتے ہیں اور زیادہ وزن برداشت نہیں کرپاتے لیکن واٹ وے میں تنصیب کے لیے شمسی پینلوں کو اتنا مضبوط بنایا گیا ہے کہ اگر ان پر سے کار یا ٹرک بھی گزر جائے تو انہیں کچھ نہیں ہوتا۔