جان لیوا کینسرمیں مبتلا چھ سالہ بچے نے چند دن میں نمونیا کے ننھے مریضوں کے لیے پچیس لاکھ ڈالر جمع کرلئے۔
نیدرلینڈ کے چھ سالہ ٹی جن برین کینسر جیسے جان لیوا عارضہ میں مبتلا ہے اور صرف زندگی کا صرف ایک سال باقی ہے،مگر بلند مقصد نے ناممکن کو ممکن کردکھایا اورچند دن میں نمونیا میں مبتلا بچوں کے لئے پچیس لاکھ ڈالرز جمع کرلئے۔بلند حوصلہ والدین نے جگر کے ٹکڑے کی زندگی کے اس عرصے کو نمونیا میں مبتلا بچوں کے لئے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ۔
ننھے فرشتے کی اپیل پرچند دن میں ہی نمونیا کے مریض بچوں کے لئے پچیس لاکھ ڈالرز جمع ہو گئے، اور یہ ثابت کر دکھایا کہ اگر زندگی کا مقصد ہو تو ایک سال تو کیا چند دن بھی بہت ہوتے ہیں۔