بیرونی سرمایہ کاری میں 24 فیصدکمی

155

پاکستان کا مالی سال یکم جولائی سے شروع ہوکر 30 جون کو ختم ہوتا ہے،پاکستان میں جنوری سے نومبر کے دوران 1 ارب 57 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہے۔

نجی شعبے میں نواسی کروڑ ڈالر جبکہ سرکاری شعبے میں 66 کروڑ ڈالر کی خالص سرمایہ کاری ہوئی،بیرونی سرمایہ کاری کم ہونے کا رجحان 2008 ء4 سے مسلسل جاری ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین ، امریکا اور ناروے سرمایہ کاری کرنے والے 3 بڑے ملک رہے، سب سے زیادہ 34 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں ہوئی، شاندار کارکردگی کے باوجود 11مہینوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے 17 کروڑ ڈالر کا انخلاء4 ہوا جبکہ سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری سکوک بانڈز کے ذریعے ہوئے جو قرض ہے۔سی ای او سمکااسد رضوی کے مطابق 2016 بیرونی سرمایہ کاری کے لئے بہت اچھا ثابت نہ ہوسکا، البتہ خیال ہیکہ سی پیک منصوبہ اس رجحان کو بدل دے گا۔