ٹرمپ نے اقوام متحدہ کو کلب قرار دے دیا

139

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ صرف کلب بن کر رہ گیا ہے۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈٰیا پر نئے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں بڑی صلاحییت ہے مگر افسوس ہے کہ اب یہ صرف کلب بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے اس پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں لوگ جمع ہوتے ہیں،آپس مین باتیں کرتے ہیں اور اچھا وقت گزارتے ہیں۔

واضح رہے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر نیا بیان سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیل مخالف قرار داد پر سامنے آیا ہے۔