چین،غلط پارکنگ پر ملی انوکھی سزا

193

چین میں ایک شخص کو کار غلط جگہ پارک کرنے پر کچرا چننے والے نے انوکھی سزا دیتے ہوئے کچرے سے بھرے ڈبے اس گاڑی کے ارد گرد کھڑے کردیے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ایک شخص اپنی کار کو غلط کو جگہ پارک کرکے چلا جاتا ہے اسی دوران ایک کچرا چننے والا کچرے سے بھرے درجنوں ڈبے اس گاڑی کے ارد گرد کھڑے کرکے حصار قائم کرکے گاڑی کو نکالنے کا راستہ بند کردیتا ہے۔ کچرا چننے والے نے اس انوکھی سزا کی ویڈیو بھی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پر پر اپ لوڈکردی۔