لیبیا،تیل کی پیداوارمیں اضافہ 

145

 

لیبیا میں تیل کی پیداوار 6لاکھ22ہزار بیرل یومیہ کی سطح پر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات قومی آئل کارپوریشن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز تیل کی یومیہ پیداوار6 لاکھ22 ہزار بیرل یومیہ ریکارڈ کی گئی جو خانہ جنگی سے پہلے کی سطح پر ہے۔ قبل ازیں مغربی پائپ لائنز نے لیبیا کے تیل پر پابندی کردی تھی ۔ واضح رہے کہ لیبیا اوپیک کا اہم ممبر ہے ۔