ارجنٹائن کے وزیر خزانہ کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا

242

ارجنٹائن کے وزیر خزانہ کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے،فیصلہ ملک میں جاری اقتصادی بحران کے تناظرمیں اٹھایا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے صدر ماریشیوماکری نے وزیر خزانہ کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔ارجنٹائن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ انہوں نے ناقص اقتصادی صورت حال اورملک میں جاری اقتصادی بحران کے تناظرمیں اٹھایا ہے۔گزشتہ روز ایک اعلامیے میں صدر نے وزیر خزانہ کو برطرف کرتے ہوئے ان کی وزارت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کی جگہ معروف ماہراقتصادیات نیکولس جونی کو وزیر خزانہ مقررکیا جائے گا۔واضح رہے کہ ارجنٹائن کی موجودہ حکومت نے ایک سال قبل اختیارات سنبھالے تھے اور پہلی بار کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔