بھارت:اترپردیش میں ٹرین کی بوگیان پٹڑی سے اتر گئیں2 افراد ہلاک،38 زخمی

155

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر نے کے نتیجے میں2 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور کے قریب اجمیر سیامداہ ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹرین کو حادثہ صبح 6 بجے کے قریب رورا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا تاہم حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے وزیر ریلوے سریش پرابھو کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہر طرح سے تحقیقات کی جائے گی۔