رومانیہ:پہلی مسلم خاتون وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ختم

167

یورپی یونین میں پہلی مسلم خاتون وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ختم ہو گیا، رومانیہ کے صدر نے وزارت عظمی کیلئے ترک نژاد امیدوار سیول شاہدہ کی نامزدگی مسترد کر دی۔

صدر کلاس لوہانیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہدہ کی نامزدگی کے حق اور مخالفت میں تمام دلائل کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے کہ شاہدہ وزارت عظمی کے لیے موزوں نہیں۔ انہوں نے شاہدہ کو مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ صدر نے اکثریتی پارٹی کو نیا امیدوار نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شاہدہ اگر منتخب ہوتی تو یورپی یونین کے اندر پہلی مسلمان وزیر اعظم بن سکتی تھیں۔