امریکا پر داعش کی مدد کا الزام مضحکہ خیز ہے،امریکی دفتر خارجہ

189

امریکا نے ترک صدر طیب رجب اردووان کے اس بیان کو مضحکہ خیز کہا ہے جس کے مطابق شام میں امریکا نے شدت پسند تنظیم داعش کی مدد کی تھی۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ایسے الزام کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ترک صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ ان کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ امریکا نے شام میں دولتِ اسلامیہ اور کرد باغیوں سمیت دیگر شدت پسند گروپوں کی مدد کی۔