کینیڈا میں آلو کے 4 ہزار سال پرانے باغ کے آثار برآمد

131

 

کینیڈا میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے تقریباً 4ہزار سال پرانے آلو کے باغ کے آثار دریافت کئے ہیں۔

کینیڈا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ آثار برٹش کولمبیا کے علاقے میں کاٹزی قبیلہ کے علاقے میں برآمد ہوئے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ باغات 3ہزار 8 سو سال پرانے ہیں اور یہ ان اولین باغات میں شامل ہیں جب اس علاقے میں باغبانی کا آغاز ہو رہا تھا۔ماہرین نے بتایا کہ پہلی مرتبہ معلوم ہوا ہے کہ یہاں کے شکاری قبائل باغبانی کے فن سے بھی آگاہ تھے۔